افغانستان کو بھی بھارت کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر مبینہ بلااشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فورسز چوکس ہیں اور افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چترال بارڈر پر پاک آرمی آرٹلری بریگیڈ توپوں کے منہ کھول دیے، سرحد پار دہشت گردی کے اہداف تباہ

محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا، افغانستان آئندہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔

Scroll to Top