پاک فوج نے افغان دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس تباہ کر دیے، سیکیورٹی ذرائع

پاکستان آرمی نے افغان سرحدی علاقے برامچا سیکٹر میں افغان دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر موثر کارروائی کرتے ہوئے دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے،

آرمیڈ کور کے ٹینکوں اور توپوں کی زبردست گولہ باری کے باعث دشمن کی کئی چیک پوسٹس اور ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔

برامچا سیکٹر میں کی گئی اس کاروائی میں افغان دہشت گردوں کی ایک اہم پوسٹ بھی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے جس سے ان کی آپریشنل صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں کو تباہ کرنے کی ویڈیوز جاری

سیکیورٹی فورسز کے مطابق سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب بھرپور اور موثر انداز میں دیا جاتا رہے۔

Scroll to Top