ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خواتین کرکٹ کی دھوم، پاکستان اور بھارت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 اکتوبر کو کھیلا گیا ون ڈے ورلڈ کپ میچ ڈیجیٹل ناظرین کے تمام ریکارڈ توڑ گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق، اس مقابلے نے تقریباً 2.84 کروڑ افراد تک رسائی حاصل کی، جبکہ میچ کو دیکھنے کے دوران مجموعی طور پر 1.87 ارب منٹ کا ویڈیو مواد دیکھا گیا۔

اس کارکردگی کی بدولت یہ میچ خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے پہلے نصف حصے میں کھیلے گئے میچز نے ڈیجیٹل اور ٹی وی پلیٹ فارمز پر بے مثال ناظرین کی تعداد حاصل کی ہے، جو کہ اس عالمی مقابلے کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری سیاست گالم گلوچ کی نہیں، جمہوریت کی سیاست ہوگی، مولانا فضل الرحمان

خاص طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی قرار پایا ہے، جس نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی اور جوش کو عیاں کر دیا ہے۔

یہ میچ خواتین کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عالمی سطح پر اس کھیل کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

Scroll to Top