وزارتوں کا راز کھل گیا، بانی سے ملاقات کا فیصلہ کب ہوگا؟ علی محمد نے بتا دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے وزارتوں کے حوالے سے سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہ آئیں اور کابینہ کے معاملات میں بانی سے مشاورت کو ضروری قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اگر وزیراعظم کے پاس ملاقات کا اختیار ہے تو سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کروا دی جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ آپس کی سیاسی لڑائیوں میں قوم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

اگر وفاقی حکومت سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالے گی تو اس کا نقصان خیبرپختونخوا کے عوام کو ہوگا، جہاں بچے دہشت گردی کا شکار ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات بہت نازک ہیں اور وفاقی حکومت کی سیاست افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو فوری طور پر سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کرانے کا اہتمام کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کون حکم دے گا تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے؟ رانا ثنا نے واضح کر دیا

رہنما پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟

اور وزارتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیصلے میرٹ پر ہونے چاہئیں اور سہیل آفریدی کو کسی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔

علی محمد خان نے واضح کیا کہ جو بھی بہتر ہوگا، بانی اور سہیل آفریدی مل کر اسے وزارت دیں گے اور خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص بانی پی ٹی آئی کے خلاف نہیں جائے گا۔

Scroll to Top