ملک میں بجلی کے صارفین پر 8 ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ آنے کا امکان ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں بجلی کے نرخ بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر کے صارفین کو تقریباً 8 ارب 10 کروڑ روپے کا اضافی خرچ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوائی ہے۔
اس تجویز میں کیپسٹی پیمنٹس، آپریشن و مینٹیننس کے اخراجات اور لائن لاسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی و صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اس درخواست پر 6 نومبر کو سماعت کرے گی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کے بارے میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔





