خیبر پختونخوا حکومت کا تبادلوں اور تقرریوں پر مکمل پابندی کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تمام تبادلوں، تقرریوں اور نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے تقرر وتبادلوں پر پابندی سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا گیا۔، مراسلے کے مطابق تمام نئی بھرتیوں کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بغیر کوئی نیا تقرر یا تبادلہ نہیں کیا جائے گا،

تمام محکموں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مراسلے کے مطابق اگر کسی معاملے میں عوامی مفاد کے پیشِ نظر فوری فیصلہ ناگزیر ہو تو وہ انفرادی بنیاد پر سمری کی صورت میں وزیرِاعلیٰ کی خصوصی منظوری کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات کو اپنے ماتحت اداروں اور منسلک محکموں تک فوری طور پر پہنچائیں،

یہ بھی پڑھیں : استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا

یہ احکامات وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top