اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی 3 نومبر سے 10 نومبر تک ہوگی۔
حج واجبات کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والے افراد حج پر جانے کے اہل نہیں ہوں گے، اور جن درخواستوں کو منسوخ کیا جائے گا، ان کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔
عازمین اپنے واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کرا سکیں گے۔ دوسری قسط کی مد میں فی کس چھ لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم کے اضافی دو لاکھ روپے اور ٹرپل بیڈ فیملی روم کے اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے بولیاں لگ رہی ہیں، عظمیٰ بخاری
دوسری قسط جمع کرانے والے درخواست گزار پیکج تبدیل کرنے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، تاہم اس کے بعد پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ اقدام عازمین کی سہولت اور حج کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔





