اسلام آباد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے وزارتوں کی بولیاں شروع ہو گئی ہیں اور اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے کیا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بیان پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ الزامات کے جواب میں دیا۔
بیرسٹر سیف نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے ایک منصوبےکی نقل کی ہے اور پنجاب میں منصوبے کمیشن کی بنیاد پر شروع اور ختم کیے جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے ان الزامات پر کہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟اور مزید کہا کہ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سمندری طوفان ‘ملیسا’ کی شدت، جمیکا اور کیوبا میں تباہی، 30 افراد ہلاک
بیرسٹر سیف نے اس کے جواب میں کہا کہ اگر پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے تو وہ معاونت کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کے مطابق منصوبے پورے کمیشن کی بنیاد پر چلائے جاتے ہیں۔
یہ معاملہ صوبائی حکومتوں کے درمیان منصوبوں کی نقل اور شفافیت کے حوالے سے سیاسی تنقید کا تازہ واقعہ ہے۔





