ارکان اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کیساتھ، گڈگورننس پر پختہ یقین رکھتے ہیں، سہیل آفریدی

ارکان اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کیساتھ، گڈگورننس پر پختہ یقین رکھتے ہیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے ارکان اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور گورننس پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کے کسی رکن نے پیچھے نہیں ہٹے۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ صوبے میں گڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی ہے اور وہ اس بار بھی عوام کے لیے پہلے کی طرح کام کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی ان ہاوس کمیٹی نے گزشتہ روز چار گھنٹے مختلف امور پر غور کیا اور ان کے لیے قوانین بنائے جائیں گے۔ انہوں نے پاک افغان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور عوام بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں، اس لیے کسی بھی فیصلے میں ہمیں اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے کیونکہ ممالک کے تعلقات ہمیشہ اپنے مفادات کے تابع ہوتے ہیں۔

Scroll to Top