دیر بالا میں گاڑی کے بریک فیل ہونے سے خوفناک حادثہ

دیر بالا ڈگری کالج کے قریب  ٹرلا گاڑی کے بریک فیل ہونے کےباعث 2 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دیر بالا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالام : شادی کا کھانا کھانے سے فوڈ پوائزننگ، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد متاثر

دوسری جانب وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں شادی کی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 35 سے 45 افراد متاثر ہوئے، متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، آٹھ متاثرین کو مزید علاج کے لیے کالام ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فوڈ پوائزننگ کا واقعہ قیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top