خیبر پختونخوا میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

خیبر پختونخوا میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج زیادہ تر موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں کل سے بارش متوقع ہے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، جب کہ مری میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث اسموگ چھائی ہوئی ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں کل سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، اور پہاڑی علاقوں میں سرد موسم برقرار رہا۔

Scroll to Top