عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1115 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس سے قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آگئی تھی، تاہم اب ایک بار پھر قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلیاں متوقع ہیں۔





