عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری

عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت کی، جس دوران علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر انہیں ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجرا کے بعد بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

رپورٹ کے مطابق، علیمہ خان کے نام پر نمل یونیورسٹی سمیت مختلف فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں، جبکہ جن بینکوں نے رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی، ان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کے ساتھ سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔

Scroll to Top