پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق، انسداد پولیو مہم 3 فروری سے 8 فروری تک جاری رہی۔ اس دوران 59 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مزید اضلاع اور آزادکشمیر میں پولیو وائرس کی تصدیق
محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کا ہدف 64 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا تھا، تاہم مہم کے دوران 97 ہزار 743 بچے گھروں میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث انہیں قطرے نہیں پلائے جا سکے۔
علاوہ ازیں، 19 ہزار 70 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔