جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسوب جائیدادوں کا معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
لاہور کی مختلف رہائشی سوسائٹیوں میں چار مکانات اور دو پلاٹوں کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کے بعد اب ذرائع نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں بھی ایک قیمتی رہائشی مکان اور پلاٹ کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے میں واقع رہائشی مکان انتہائی پرتعیش ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے بعد ان جائیدادوں کی قانونی ملکیت، خریداری کے ذرائع اور اثاثوں کے گوشواروں سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
اس سے قبل 24 نومبر 2026 کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں لاہور کی مختلف رہائشی سوسائٹیوں میں فضل الرحمان سے منسوب چار گھروں اور دو پلاٹوں کا ذکر کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پارک ویو سٹی لاہور کے ڈائمنڈ بلاک میں ایک رہائشی مکان کے حوالے سے امان اللہ نامی شخص اور وہاں کے رہائشیوں کے درمیان تنازع بھی سامنے آیا۔ امان اللہ کو مذکورہ رپورٹس میں فضل الرحمان کا قریبی ساتھی اور مبینہ فرنٹ مین قرار دیا گیا ہے۔
فضل الرحمان سے منسوب جائیدادوں کے معاملے میں امان اللہ کا نام پہلے بھی سامنے آ چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایک رہائش گاہ کے سرکاری ریکارڈ میں بھی امان اللہ کو مالک ظاہر کیا گیا ہے۔
نومبر 2026 کے دوران امان اللہ کے مالی معاملات اور مختلف جائیدادوں کے حوالے سے ایف آئی اے، ایف بی آر اور سی ڈی اے کی کارروائیوں سے متعلق اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔
اس تمام معاملے میں اہم پہلو جائیدادوں کی حقیقی ملکیت، خریداری کے لیے استعمال ہونے والے مالی وسائل اور انتخابی و مالی گوشواروں میں ان اثاثوں کے اندراج کا ہے۔ اگر جائیدادیں کسی دوسرے شخص کے نام پر ہیں تو ان کی حقیقی ملکیت اور مالی مفادات کا تعین بھی ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : طلبہ کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،حکومت کا تعلیمی اسناد کے حوالے سے بڑا اعلان
متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں، لینڈ ریکارڈ، رجسٹریشن حکام اور انتخابی گوشواروں کی جانچ سے ہی ان جائیدادوں کی ملکیت اور مالی معاملات کی اصل صورتِ حال واضح ہو سکے گی۔





