اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائد سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے مرحوم کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔
وہ گزشتہ دو ہفتوں سے سانس کی تکلیف کے باعث علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
وہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور طویل عرصے تک ان کے مشیر برائے امورِ قومی تاریخ و ادبیات بھی رہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد مستعفی
صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا، ن لیگ کے قائدین، نواز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے عرفان صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد رات گئے یہ ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔





