آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟اہم پیشگوئی سامنے آ گئی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کے مطابق صوبے کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی شدید رہے گی۔ پشاور اور صوبے کے دیگر میدانی اضلاع میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خوشگوار مگر رات کے وقت سخت سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرد موسم کی شدت خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں بڑھے گی، اس لیے شہری اور مسافر محتاط رہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا اور پہاڑی علاقوں میں سردی کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری اور گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو صبح کے اوقات میں محدود دید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top