لکڑی، چمڑا اور سونے سے مزین دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون متعارف

اپنی کسٹم سمارٹ فونز اور واچز کے لیے مشہور لگژری ٹیک برانڈ کویویار نے آئی فون 17 سیریز کے لیے اپنی نئی گولڈ کلیکشن پیش کر دی ہے۔

یہ خصوصی کلیکشن تین منفرد ماڈلز پر مشتمل ہے جنہیں مکمل طور پر 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جن کی قیمت67 ہزار ڈالر سے آغاز ہوتی ہے۔

ہر ماڈل انتہائی محدود مقدار میں دستیاب ہوگا جس کی وجہ سے یہ فونز دنیا کے نایاب ترین سمارٹ فونز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے کھجور کے درختوں اور آرٹ ڈیکو طرزِ تعمیر سے متاثر یہ ماڈل 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اور اس کے جسم پر کھجور کے پتوں کے نقوش کندہ ہیں۔

100 سے زائد ہیرے ہاتھ سے جڑے گئے ہیں جبکہ ایپل کا لوگو بھی مکمل ہیرے سے مزین ہے۔

کویویار کے مطابق یہ ایڈیشن مشرقی فن اور آرٹ ڈیکو کے نفیس امتزاج کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی قیمت 72 ہزار 500 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی کی بڑھتی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا یہ ماڈل سونے کے فریم میں نصب ایک اُبھرا ہوا بٹ کوائن علامت اور بیرونی حصے پر کریپٹوگرافک پیٹرنز کے ساتھ دستیاب ہے۔

یہ فون خاص طور پر کلیکٹرز اور کرپٹو شوقین افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 67 ہزار 640 ڈالر سے آغاز ہوتی ہے۔

چمکدار سونے کے جسم اور درمیان میں ہیرے سے جڑا ایپل لوگو رکھنے والا یہ ماڈل سونے کی قدرتی چمک اور مضبوطی کا خراج پیش کرتا ہے۔

کویویار کے مطابق یہ فون سونے کی عظمت کی علامت ہے اور اس کی قیمت 71 ہزار 70 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

ہر فون کویویار کے سپریم پیکجنگ میں آتا ہے جس میں لکڑی، چمڑا اور سونے کے نفیس عناصر شامل ہیں اور خریدار کو اصلیت کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ہر ماڈل کے صرف تین یونٹس دستیاب ہوں گے جو کلیکشن کو انتہائی نایاب اور خصوصی بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں جدید فیچرز والا سب سے سستا موبائل فون متعارف

کویویار نے حال ہی میں اپنی سب سے ہلکی سونے کی آئی فون بھی متعارف کروائی ہے جس کی قیمت 38 ہزار 930 ہے۔

آئی فون 17 پرو سیریز کے لیے وکٹری کلیکشن بھی پیش کی گئی ہے جس میں ہاتھ سے تیار کردہ لگژری ڈیزائن شامل ہیں اور قیمت 10 ہزار 60 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

یہ کلیکشن لگژری سمارٹ فونز کی دنیا میں کویویار کے انوکھے انداز اور مہارت کا مظہر ہے اور ان افراد کے لیے ہے جو بے مثال، نایاب اور مہنگے آلات کو ترجیح دیتے ہیں۔

Scroll to Top