پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کے عشائیے میں مہمان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
تقریب میں نہ صرف مہمان ٹیمیں بلکہ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔
عشائیے کے دوران مختلف قسم کے ذائقہ دار کھانے پیش کیے گئے جنہیں دیکھ کر اور چکھ کر مہمان کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کو سراہا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آخری میچ کی تیاری کی جا رہی ہے۔
تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو اب تک دو میچوں میں برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں پاکستان نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 8 وکٹ سے فتح حاصل کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹار بلے باز بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا
پاکستان کے ون ڈے سکواڈ نے پریکٹس کی بجائے ہفتے کے روز آرام کیا جبکہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان اور سری لنکا کے ٹی 20 کھلاڑی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کر چکے ہیں۔





