ٹورنٹو: کینیڈا کے ایک شاپنگ مال میں معروف پاکستانی صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے بدسلوکی کے واقعے میں ملوث شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص شاہد بھٹی، المعروف شاہد عزیز بھٹی، پاکستانی نژاد اور کینیڈا کے شہر مسی ساگا، اونٹاریو کا رہائشی ہےاور ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ ہے۔
وہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سیاسی نوعیت کے مواد کے علاوہ بعض پوسٹس میں فوج اور دیگر اداروں کے خلاف منفی بیانیہ بھی موجود ہے۔
Exposed🚨🚨🚨The Man Who Harassed Journalist Shahzeb Khanzada in Canada 👇
The man who shamelessly harassed journalist Shahzeb Khanzada at a mall in Canada has now been identified and surprise, surprise… he’s another deranged PTI troll hiding behind fake “patriotism.”
His name… pic.twitter.com/OALWdJPOl7— Safina Khan (@SafinaKhann) November 18, 2025
واقعے کے بعد صحافتی حلقوں نے اس رویّے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بنیاد بنا کر صحافیوں کو ہراساں کرنا خطرناک رجحان ہے جو گفتگو اور جمہوری کلچر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا میں اس طرح کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کا بھی امکان ہوتا ہے۔
پاکستانی صحافتی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار شخص کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات کا سلسلہ رک سکے اور بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی سیاسی شدت پسندی کا سدباب کیا جا سکے۔





