پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ سروس ڈاؤن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابق ٹویٹر) کی سروس معطل ہو گئی ہے، جس کے باعث صارفین لاگ ان، فیڈ اپ ڈیٹ اور ویب سائٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ڈاؤنڈیٹیٹر کی رپورٹس کے مطابق شام 5:05 بجے تک ہزاروں صارفین نے مسائل کی اطلاع دی، جن میں زیادہ تر شکایات فیڈ (47 فیصد)، ویب سائٹ (30 فیصد) اور سرور کنکشن (23 فیصد) سے متعلق ہیں۔

صارفین دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس ڈاؤن ہونے کی شکایات شیئر کر رہے ہیں اور بحث ہو رہی ہے کہ یہ مسئلہ عالمی سطح پر پھیلا ہوا ہے یا محدود ہے۔

ابھی تک ’ایکس‘ کی ٹیم نے اس سروس معطلی کی وجہ یا مسئلے کے حل کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس معطلی کی ممکنہ وجہ Cloudflare کےانفراسٹرکچر میں مسائل ہو سکتی ہیں کیونکہ Cloudflare نے اپنی پیج پر اس واقعے کی تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔

پاکستان میں صارفین اس بات پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں سروس دوبارہ ملک میں معطل تو نہیں ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ جانیے

فیس بک اکاؤنٹس ہیک ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو صارفین کے لیے شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔

معروف جریدے فوربز کے مطابق ہیکرز جب کسی صارف کے لاگ اِن ڈیٹا اور ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو وہ نہ صرف اکاؤنٹ پر مکمل کنٹرول کر لیتے ہیں بلکہ صارف کو لاگ اِن سے بھی باہر کر دیتے ہیں۔

ہیکرز متاثرہ صارف کے اکاؤنٹ سے اس کے دوستوں اور خاندان والوں کو جعلی پیغامات بھیج کر مالی دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اور دیگر فراڈ میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

اگر صارف نے ایک ہی پاس ورڈ مختلف ویب سائٹس یا بینکنگ سروسز میں استعمال کیا ہو تو ہیکرز کو حساس معلومات تک مزید رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی صارف کو شبہ ہو کہ اس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے تو فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔ علامات میں لاگ اِن کی کوشش میں ناکامی، پروفائل کی غیر متوقع تبدیلیاں، یا دوستوں کو مشکوک پیغامات بھیجنا شامل ہیں۔

اگر اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہو اور لاگ اِن نہ ہو پا رہا ہو تو فیس بک کے مخصوص ہیلپ پیج کے ذریعے اکاؤنٹ کی بازیابی ممکن ہے، جو عمومی طور پر چند دنوں میں مکمل ہو جاتی ہے۔

اگر اکاؤنٹ تک رسائی موجود ہو تو پاس ورڈ اور سیکیورٹی سیکشن میں جا کر لاگ اِن ڈیوائسز کا جائزہ لیں، مشکوک ڈیوائسز کو لاگ آؤٹ کریں اور مضبوط نیا پاس ورڈ سیٹ کریں۔

Scroll to Top