وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی پر مریم نواز کو خط ارسال کردیا

پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے اڈیالہ جیل میں عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط ارسال کردیا ہے۔

خط میں وزیرِاعلیٰ نے واضح کیا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ، خصوصاً اُن کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکا گیا، بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا گیا۔

وزیرِاعلیٰ کے مطابق یہ اقدام غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خط میں وزیرِاعلیٰ نے پنجاب حکومت سے چار فوری مطالبات کیے ہیں:

1. عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد
2. بدسلوکی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی
3. جیل و پولیس کو واضح ہدایات جاری کرنا
4. ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام

یہ بھی پڑھیں : وہ کونسا شہر ہے جہاں چور صرف آئی فونز ہی چراتے ہیں؟ شہر کا نام سامنے آگیا

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور اُن جماعت کے قائد ہیں جس کے مینڈیٹ کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت قائم ہے، لہٰذا ان کے حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت فوری ایکشن لے کر قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کو یقینی بنائے گی۔

Scroll to Top