وہ کونسا شہر ہے جہاں چور صرف آئی فونز ہی چراتے ہیں؟ شہر کا نام سامنے آگیا

لندن : اسمارٹ فونز کی دنیا میں بیشتر افراد کی پسند ایپل کے آئی فونز ہوتے ہیں، چاہے وہ انہیں خریدنے کی استطاعت نہ بھی رکھتے ہوں۔

لیکن لندن ایک ایسا شہر ہے جہاں کے چور بھی غیر معمولی حد تک صرف آئی فونز چرانا ترجیح دیتے ہیں۔

9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے متعدد ایسے واقعات رپورٹ کیے ہیں جن میں چور شہریوں کے فونز چھینتے، ان کا برانڈ چیک کرتے اور صرف آئی فون ہونے کی صورت میں اسے لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

اینڈرائیڈ فونز عموماً نظر انداز کیے جاتے یا پھینک دیے جاتے ہیں۔

کچھ متاثرہ افراد نے بتایا کہ چوروں کی ترجیح اتنی واضح ہوتی ہے کہ اگر ان کے ہاتھ میں آئی فون نہ ہو تو وہ بھاگنے کی بھی زحمت نہیں کرتے۔

سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق اس کے پیچھے وجہ کافی سیدھی ہے۔ چوری شدہ آئی فون کی غیر قانونی سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ میں ری سیل ویلیو زیادہ ہوتی ہے اور انہیں ان لاک کرنا آسان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات: شاہدرہ وتکے میں عوامی شکایات پر پولیس کا خواجہ سراؤں کے خلاف آپریشن، تین گرفتار

جبکہ اینڈرائیڈ فونز عموماً مڈ رینج کے ہوتے ہیں، ان کی قیمت اور ری سیل ویلیو کم ہونے کی وجہ سے چور انہیں زیادہ پسند نہیں کرتے۔

لندن میں یہ رجحان شہریوں کے لیے خطرے کی ایک نئی علامت بن چکا ہے، جہاں آئی فون رکھنے والے افراد کو اضافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top