ہری پور میں این اے-18 کے ضمنی انتخابات کے نتائج سے پہلے پختون ڈیجیٹل نے ایک سروے کروایا تھا تاکہ عوام کی رائے جانی جا سکے کہ کون سے امیدوار کی جیت متوقع ہے۔
سروے کے نتائج سے واضح ہوا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ہیں اور لوگ توقع کر رہے تھے کہ پارٹی کو اپنی ہی علاقائی قوت میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نتائج نے اس پیش گوئی کی تصدیق کی۔ عوامی ردعمل کے مطابق پی ٹی آئی گزشتہ 15 سال سے صوبے میں حکومتی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے اور دعوے دعوے تک محدود رہ گئے، جبکہ عوامی توقعات پوری نہیں ہو سکیں۔
اس بار عوام نے اپنی رائے سے یہ واضح کیا کہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔
پختون ڈیجیٹل نے نہ صرف اس سروے کے ذریعے علاقائی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی عوام کو بروقت آگاہی اور مثبت خبریں فراہم کیں۔
ضمنی انتخابات میں یہ ادارہ اپنی تحقیق اور رپورٹنگ کے ذریعے سب سے آگے رہا۔
پختون ڈیجیٹل کا مشن ہے کہ ہم صرف پختونوں کی آواز نہیں ہیں، بلکہ سچ اور حق کے ساتھ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ عوام تک درست اور مثبت خبریں پہنچائی جائیں۔
یہ انتخابات اور سروے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عوام کی رائے اور میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کس حد تک انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔





