ہری پور: ہری پور میں این اے-18 کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ شہر سے لے کر دیہی علاقوں تک عوام کی نظریں حتمی نتائج کے اعلان پر جمی ہوئی ہیں۔
کل 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 570 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کو موصول ہو چکے ہیں۔
ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان156,129 ووٹ کے ساتھ سبقت برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار (پی ٹی آئی کے حمایتی) شہر ناز عمر ایوب114,065 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اب تک موصولہ نتائج کے مطابق بابر نواز خان کو 42,064 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
آر او آفس میں فارم 45 کے نتائج آر ایم ایس سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، اور حتمی نتائج کا اعلان جلد متوقع ہے۔ انتخابات کے دوران پولنگ عمومی طور پر پرامن رہی اور کوئی بڑی ناخوشگوار صورتحال رپورٹ نہیں ہوئی۔





