ایبٹ آباد: نگکی روڈ پر گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

ایبٹ آباد کے علاقے نگکی روڈ پر ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آگ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گاڑی کے راستے کی دشواریوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو موقع تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور, یونیورسٹی روڈ پر دھماکہ

ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، لیکن تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top