پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اگلے پندرہ دنوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک کمی کی توقع ہے۔

تجویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تقریباً 3 روپے 70 پیسے فی لٹر کمی ممکن ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لٹر تک کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

مٹی کا تیل تقریباً 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

حتمی فیصلے کے لیے حکومت کو آج سمری ارسال کی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ 16 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی، جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی تھی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 29 پیسے اضافے کے بعد 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

Scroll to Top