خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم کے چار دیہاتوں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان دیہاتوں کے لوگوں کو علاقے خالی کرنے کے لیے اعلانات کیے گئے ہیں تاکہ ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں کرم، گزشتہ سال اکتوبر سے بدامنی کے واقعات میں 189 افراد جاں بحق ہوئے
نقل مکانی کرنے والے چھ خاندان آج لوئر کرم سے ہنگو پہنچے ہیں اور اپنے عزیز و اقارب کے پاس ٹھہرے ہیں۔
حکومت کے مطابق، ان دیہاتوں کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔