محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

پشاور اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

پشاور اور اس کے گردونواح میں تیز آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، ملاکنڈ اور باجوڑ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،

یہ بھی پڑھیں ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

جب کہ مہمند، خیبر، صوابی، چارسدہ اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

پریشانی سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کو بوسیدہ عمارتوں سے دور رہنے، سیاحوں کو حساس بالائی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے لینڈ سلائڈنگ کی صورت میں مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top