پنجاب اور اسلام آباد میں بارشوں کا نیا اسپیل، خشک سالی کا خاتمہ

پاکستان میں طویل خشک سالی کے بعد بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوگیا ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا،

قصور میں ٹھنڈی ہوائیں اور رم جھم بارش ہوئی۔ راولپنڈی میں بھی بادل برسنے لگے اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش نے موسم کو سرد کر دیا۔ بہاولپور، لیاقت پور اور اوچ شریف میں بھی بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں کالام میں برفباری: پہاڑوں پر سفید چادر کا راج، لاہور میں بارش کی پیشگوئی

پشاور میں موسلا دھار بارشوں کے باعث موسم کی ٹھنڈک میں اضافہ ہوگیا،  بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے کوئٹہ میں بھی بارشیں ہوئیں جس سے خنکی بڑھ گئی۔ سندھ کے علاقے گھوٹکی اور اوباڑو میں بھی بادل برسنے سے سردی کی شدت واپس آ گئی۔

ماہرین کے مطابق، 25 فروری سے متوقع بارشوں کے نئے اسپیل سے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشیں ہوں گی، جو زرعی سرگرمیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

Scroll to Top