سال 2025 میں گوگل پر پاکستانیوں نے کیا سرچ کیا؟دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی

گوگل نے سال 2025 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی چیزوں کی تازہ فہرست جاری کردی ہے، جس میں کھیل، ٹیکنالوجی، مقامی حالات، ترکیبیں، رہنمائی، اور ٹی وی مواد سمیت سات اہم کیٹیگریز شامل ہیں۔ یہ درجہ بندی سال بھر میں کیے جانے والے اربوں سرچز کے ٹرینڈز کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

کرکٹ پاکستانی صارفین کی دلچسپی میں بدستور سرفہرست رہا۔ سال بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا مقابلہ “پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا” رہا، جبکہ دیگر نمایاں سرچز میں پی ایس ایل، ایشیا کپ، پاک بھارت میچ، پاک نیوزی لینڈ، بھارت انگلینڈ، پاک ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی شامل رہے۔

ایتھلیٹس میں بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما سب سے زیادہ سرچ کیے گئے کھلاڑی رہے، جبکہ پاکستانی کرکٹرز حسن نواز، عرفان خان نیازی، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، صائم ایوب، یاسر خان، کشت علی، سیف حسن اور عبدالصمد بھی فہرست میں شامل رہے۔

مقامی خبروں میں کراچی کا سیلاب، ایران سے متعلق اپ ڈیٹس، دریائے چناب کی صورتحال، میٹرک امتحانات کے نتائج، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم اور سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نمایاں سرچ موضوعات رہے۔

ٹیکنالوجی کی کیٹیگری میں “گوگل جیمنی” نے سب سے زیادہ سرچز حاصل کیں۔ اس فہرست میں تماشا، ڈیپ سیک، مائی کو، اون 4 ٹی، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، کلاڈ، آئی فون 17، گروک اور این ایف ٹیز بھی شامل رہے۔

ترکیبوں میں سب سے زیادہ دلچسپی سینڈوچ بنانے کی تراکیب میں رہی۔ اس کے علاوہ فوڈ فیوژن، کوئنو، آٹے اور مٹن کی ڈشز، ڈیسرٹس، ٹوفو ریسیپیز، سوپ اور آسان گھریلو ترکیبیں بھی نمایاں رہیں۔

“کیسے کرنا ہے” یعنی گائیڈلائن سرچز میں کراچی ای چالان کی جانچ کا طریقہ سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، جبکہ انسٹاگرام میسجنگ کے مسائل، کار انشورنس، کریپٹو اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، کریڈٹ کارڈ اپلیکیشن، ایپ سے پرنٹ نکالنے کا طریقہ، جبلی طرز کی تصاویر بنانے اور بلاگ اپ لوڈ کرنے جیسے سوالات بھی مسلسل سرچ کیے گئے۔

Scroll to Top