وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات، اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک کیخلاف اقدامات ناقابل قبول، پی ٹی آئی مذاکرات کے دروازے بند کر کے گہری کھائی میں گر گئی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات، اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے سیاسی مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور پارٹی گہری سیاسی کھائی میں جا چکی ہے۔ ان کے مطابق، پی ٹی آئی کی اگلی خواہش خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ہے۔
اختیار ولی نے مزید کہا کہ ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام سوشل میڈیا مہم بھارت اور اسرائیل سے چلائی جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی میں کسی ایک کے انتخاب کا وقت آ گیا ہے، اور پارٹی کو اپنی سیاسی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔





