حکومتی نااہلی، پشاور کے سب سے بڑے سپورٹس کمپلیکس کی بجلی بند، گورنر فیصل کریم کنڈی کا سخت ردعمل

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجلی کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی بجلی منقطع کیے جانے پر گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے اہم ترین کھیلوں کے مراکز میں شامل حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی بجلی بند ہونا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے۔

بجلی کی بندش کے باعث سپورٹس کمپلیکس میں جاری کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی صوبائی حکومت کی انتظامی غفلت اور نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کھیلوں کے مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے، نہ کہ انہیں مزید مسائل سے دوچار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے اور بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی سمیت تمام ضروری انتظامی امور ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں، تاکہ کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top