اس سال صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کتنا ہوگا؟ اعلان ہوگیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے کی جانب سے صدقہ فطر کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا، چیئرمین ڈاکٹرراغب حسین نے بتایا کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔

نصاب کے تحت گندم 220، جو 450 اور کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر وفدیہ صوم ادا کیا جائے جبکہ کشمش 2500 روپے ، منقیٰ کے حساب 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 28 فروری کو ہوگا

بیان میں کہا گیا کہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کشمش کے حساب سے 75000 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقی کے حساب سے 150000 روپے ادا کرنا ہو گا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیرحضرات مالی حیثیت کےمطابق صدقہ فطر،فدیہ صوم اداکریں، صدقہ فطرادا کرنا ہرغلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پرفرض ہے۔

واضح رہے کہ رمضان کے اختتام پر مسلمان صدقہ فطر ادا کرتے ہیں اور مسلمان ماہ صیام میں فطرہ کا خاص اہتمام کرتے ہیں جبکہ ہر سال کی شرح کے حساب سے شریعہ بورڈ اور علما اس رقم کی مقدار مقرر کرتے ہیں۔

Scroll to Top