چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشیاکےصدر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر این آئی (ایم ) ایچ جےنے اسلام آباد میں انڈونیشیا کے صدرپرابوو سبیانٹو سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کےدوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ انداز کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے طویل المدتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔دفاعی تعاون،انسداد دہشت گردی ،استعداد کار بڑھانے کے منصوبون کے خواہاں ہیں۔

Scroll to Top