سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ چاندی کے نرخ اپنی تاریخی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,212 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

  یہ بھی پڑھیں  : شائقین کیلئے خوشخبری، چنگان کاالسوین بلیک سریز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

جمعرات کو 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4,43,562 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی دوران فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 3,80,282 روپے کی سطح پر آ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی قابل ذکر اضافہ دیکھنے کو ملا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے اضافے کے بعد 6,452 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 73 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 5,531 روپے تک جا پہنچی۔

Scroll to Top