امریکا نے وینزویلا کے جہاز اور صدر کے خاندان پر فوری پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز پر قبضے کے بعد وینزویلا کے 6 بحری جہازوں اور صدر نکولس مادورو کے خاندان کے 3 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی تیل کی تجارت کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ پابندی کی زد میں آنے والے جہاز وینزویلا سے تعلق رکھتے ہیں اور امریکی حکام نے گزشتہ روز پکڑے گئے ٹینکر سے تیل ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے بتایا کہ ٹینکر ایران کے لیے غیر قانونی طور پر تیل لے جا رہا تھا، جبکہ جہاز کے عملے سے پوچھ گچھ جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ادھر وینزویلا کے وزیر خارجہ نے امریکی کارروائی کوسمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا وینزویلا کے وسائل ہتھیانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی مقیم خبردار! یو اے ای نے قوانین مزید سخت کر دیے

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ چند ماہ سے وینزویلا کے صدر مادورو پر سیاسی دباؤ بڑھایا ہوا ہے۔

ٹرمپ کا الزام ہے کہ مادورو مجرموں کو امریکا بھیجنے اور منشیات کی اسمگلنگ میں سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ مادورو نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے، جبکہ عالمی تیل مارکیٹ پر بھی اس کے اثرات متوقع ہیں۔

Scroll to Top