پی ٹی آئی کو شدید مالی مشکلات، اراکینِ پارلیمنٹ کو ماہانہ فنڈز جمع کرانے کی ہدایت

مہوش قماس
ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا دعوی کرنے والی پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے جس کے باعث پارٹی نے اپنے اراکینِ پارلیمنٹ سے ماہانہ رقوم جمع کرانے کی باضابطہ ہدایت جاری کر دی ہے۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ماہانہ اخراجات کیلئے 10 فیصد رقوم جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر رکن سے ماہانہ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابینہ اجلاس میں ضلع خیبرپرخصوصی مہربانیاں،باڑہ ریور کینال سسٹم اور جمرود کے ہیلتھ سائنسز انسٹی ٹیوٹ کےلئے فنڈز منظور

پارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے فوری ادائیگیوں کی ضرورت ہے لہٰذا تمام ارکان 72 گھنٹوں کے اندر اندر مقررہ رقم جمع کروائیں۔

پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نے پارٹی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کااظہار کیا ہے۔پارلیمانی گروپس کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری نگرانی کریں اور تمام ارکان سے تعاون کو یقینی بنائیں۔

Scroll to Top