کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر صبح سویرے افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ پنڈی روڈ پر بلی ٹنگ آئل ڈپو کے قریب پیش آیا جہاں دونوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کا اہم اعلان سامنے آگیا

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top