نئے صوبے کیسے بنیں گے؟ وفاقی وزیر قانون نے فارمولا پیش کردیا

وکلا نے بھی پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب کی گیارہ نشستوں پر انڈیپینڈینٹ گروپ نے واضح برتری حاصل کی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے گیارہ میں سے آٹھ نشستوں پر کامیابی سمیٹی، جبکہ دو نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک نشست پر نتائج ابھی باقی ہیں۔

حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقٹ چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تاڑڑ، احسن بھون، اور پیر مسعود چشتی بھی ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے ہیں۔

اسی طرح، عامر سعید راں، طاہر ناصراللہ وارئچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل، اور سید قلب حسن کو بھی ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہونے کا موقع ملا ہے۔ امیدواروں کی کامیابی کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top