پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب،نادرا نے مخصوص سیاسی عناصر کا لسانی بنیادوں پر متعلقہ امتیازی نوٹس کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا ۔
نادرا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نادرا امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کرتا ہے۔
نادرا کے مطابق پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔
نادرا نے اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیاز خدمات فراہم کرنے کی وضاحت بھی پیش کی۔
نادرا نے واضح کیا کہ مذکورہ ٹویٹ کے ذریعے دانستہ طور پر حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی گئی،پاکستان میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کیلئے مخصوص سیاسی عناصرمن گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر دانستہ جھوٹ اور من گھڑت خبریں ملک میں انتشار پیدا کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے پھیلایا گیا۔ ملک دشمن عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔





