تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

تحریک تحفظ آئین پاکستان کےوفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی حالات، آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کی سزا میں کمی، وزیراعلی سہیل آفریدی کا بڑا اعلان

وفد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا، شہرام خان ترکئی، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری شامل تھے۔

دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی مسائل کا دیرپا حل آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے۔

ملاقات کے دوران جمہوری نظام کے استحکام، قومی یکجہتی کے فروغ اور سیاسی ہم آہنگی جیسے اہم امور پر بھی جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے آئینی حدود کے اندر مکالمہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

Scroll to Top