انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے سعود شکیل نے اپنی پوزیشن بہتر کر کے دسویں نمبر سے نویں نمبر تک رسائی حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے سات درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے پندرہ درجے ترقی کے بعد 48 ویں نمبر حاصل کیا ہے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن قائم ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن مستحکم ہے، جبکہ بھارت کے تلک ورما دو درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئے، اور نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ دو درجے بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس سات درجے تنزلی کے بعد پندرہویں نمبر پر آ گئے، جبکہ ایڈن مارکرم آٹھ درجے بہتری کے بعد انتیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد اکتیسویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے، اور پاکستان کے ابرار احمد چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ چار درجے بہتری کے بعد سولہویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ جنوبی افریقہ کے مارکوینسن چودہ درجے ترقی کے بعد پچیسویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور محمد نواز پانچویں نمبر پر مستحکم ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے نے چار درجے ترقی کے بعد سولہویں نمبر حاصل کر لیا ہے۔





