پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس صدر اسلام آباد ریجن عامر مسعود مغل کی صدارت میں ہوا، جس میں ریجنل سیکرٹری اور بلدیات کمیٹی کے چیئرمین ملک عامر علی اعوان سمیت سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔ سینیٹر فوزیہ ارشد، شعیب شاہین، سید فرزند شاہ اور علی بخاری نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج
پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں متنازعہ ترامیم کے باوجود وہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور اسلام آباد میں کلین سویپ کریں گے۔
اجلاس میں ملک عامر علی اعوان کی قیادت میں بلدیات کمیٹی کے فوری قیام کا فیصلہ کیا گیاجس کے تحت مشترکہ انتخابی منشور اور کمپین ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
الیکشن مہم اور کاغذات نامزدگی کے لیے لیگل ٹیم کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی بورڈ میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹس تقسیم کرے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نظریاتی کارکنان کو ترجیح دی جائے گی اور تمام یونین کونسلز میں پارٹی امیدواروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔





