پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخیں طے پا گئی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات اگلے سال جنوری کے مہینے میں 16 سے 18 تاریخ تک منعقد ہوں گی۔
جنید صفدر کا رشتہ سابق رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کی پوتی شانزے کے ساتھ طے پایا ہے۔
روحیل اصغر نے اینکر شازیہ ذیشان کو انٹرویو میں بتایا کہ شانزے، مریم نواز کی بیٹی ماہ نور کی قریبی دوست ہیں۔
انٹرویو میں روحیل اصغر نے مزید بتایا کہ رشتے کی بات دو تین مہینوں سے زیرِ غور تھی اور جب ہماری فیملی جاتی امرا گئی تو نواز شریف اور مریم نواز نے ہماری شاندار میزبانی کی۔
انہوں نے کہا کہ مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی اور شادی کی تمام تقریبات بھرپور انداز میں منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی شادی دسمبر 2021ء میں لندن میں ہوئی تھی اور 2023 میں طلاق ہوگئی، جنید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر طلاق کی خبرپوسٹ کی تھی ،
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ میری طلاق سے متعلق خبر درست ہے، یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میری میڈیا سے درخواست ہے ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر دوبارہ دلہا بننے جا رہے ہیں، دلہن کون ہے؟ جانئے
جنید صفدر کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی، جس کیلئے ڈھوکی، قوالی نائٹ، مایوں اور مہندی، نکاح اور ولیمہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔





