ملک میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کے ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے جس کی وزارت توانائی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا اور سولر معاہدوں کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی جائے گی۔
اس کے علاوہ نیٹ میٹرنگ کی مد میں صارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا جس کی قیمت تقریباً 11 روپے فی یونٹ ہو گی۔
اس سے پہلے سولر صارفین 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت پر فائدہ اٹھاتے تھے لیکن اب نیپرا کے مطابق 25 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو نیپرا سے لائسنس لینا ضروری ہو گا۔
پہلے گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین 25 کلو واٹ تک لائسنس سے مستثنیٰ تھے۔
نیپرا کے ذرائع نے کہا کہ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بغیر سولر توانائی کے نظام کا چلنا ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سولر انرجی صارفین کے لیے خوشخبری، قیمتیں بڑی حد تک کم ہو گئیں
دوسری جانب وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا کی ذمہ داری ہے اور صارفین کو اس تبدیلی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
وزارت توانائی کے ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔





