وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ 39ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز فورس کا حصہ ہوں گی

وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ 39ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز فورس کا حصہ ہوں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، آؤٹ سروسز کے ذریعے 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات لی جائیں گی جبکہ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی اسی سروس سے منسلک کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم قدم اُٹھالیا ، پنجاب میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز ،صحت کے 19 ٹاسک پورے کریگی ۔

رپورٹ کے مطابق آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات لی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ سے منسلک کیا جائے گا جبکہ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکر ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ فورس کا حصہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ورک فورس مجموعی طورپر تقریباً 60 ہزار سے زائد ملازمین پر مشتمل ہوگی ، ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمہ دار ہوگی ، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیاجائیگا ، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیاجائیگا

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 93 فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے متعلق جامع پلان طلب کرلیا اور اسے فعال کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم بھی دیدیا۔

Scroll to Top