افغانستان میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

افغانستان میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

افغانستان میں ہفتے کی صبح یکے بعد دیگرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.2 اور 4.5 تھی۔

نیشنل سینٹر فار سی سمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:20 پر آیا، جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرا زلزلہ 15 منٹ کے اندر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ، تاہم فی الحال کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق افغانستان قدرتی آفات بشمول موسمی سیلاب لینڈ سلائیڈنگ اور زلزلوں کیلئے انتہائی حساس خطہ ہے ۔

ریڈ کراس کے مطابق افغانستان میں طاقتور زلزلوں کی تاریخ ہے ، ہندوکش پہاڑی سلسلہ ارضیاتی طورپرایک فعال علاقہ ہے ، جہاں ہر سال زلزلے آتے ہیں ، یہ ملک ہندوستانی اور یوریشین ٹیکنٹونک پلیٹوں کے درمیان کئی فالٹ لائٹوں پر بیٹھا ہے ، جس میں ایک فالٹ لائن براہ راست ہیرات سے گزرتی ہے ۔

Scroll to Top