پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو ہدایت کی ہے کہ تمام سمز صرف اپنے نام پر رجسٹر کروائی جائیں۔
کسی اور کے نام پر سم استعمال کرنا قواعد کے خلاف تصور ہوگا اور اس کے کسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد،ڈاکٹر وردہ کیس میں بڑی پیش رفت
پی ٹی اے نے زور دیا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور موبائل خدمات کا ذمہ دارانہ استعمال کریں اور اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز ہی استعمال کریں۔ تمام کالز، میسجز اور ڈیٹا کی سرگرمیوں کے لیے صارف خود ذمے دار ہوگا۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔





