دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی ڈی پورٹیشن میں ریکارڈ اضافہ، اہم انکشاف سامنے آ گیا

دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی ڈی پورٹیشن میں ریکارڈ اضافہ، اہم انکشاف سامنے آ گیا

دنیا بھر میں بھارتی شہریوں کی ڈی پورٹیشن میں ریکارڈ اضافہ، 2025 میں 24 ہزار سے زائد شہری واپس بھیجے گئے

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے بھارتی شہریوں کی ڈی پورٹیشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر بھارت کے شہریوں کے لیے ویزا اور قیام کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات سامنے آئے ہیں۔

خلیجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یعنی 2025 میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر 24 ہزار 600 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب میں دیکھنے میں آئی، جہاں 10 ہزار 600 بھارتی شہری واپس بھیجے گئے۔

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے دوران 3 ہزار 812 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1 ہزار 469 بھارتی شہریوں کو واپس بھیجا گیا جو کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہریوں کو بنیادی طور پر غیر قانونی قیام، ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر قانونی وجوہات کی بنیاد پر برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر درجنوں ممالک سے واپس بھیجا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ بڑھتی ہوئی ڈی پورٹیشن بھارت کے شہریوں کے لیے عالمی سطح پر چیلنجز اور قانونی پیچیدگیوں کا عندیہ ہے اور ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت نگرانی جاری رکھنے کا پیغام بھی ہے۔

Scroll to Top